پب جی گیم میں نیا مشرکانہ فیچر متعارف، دنیا بھر کے مسلمان پلئیرز آگ بگولہ
پب جی (PUBG) دنیا کا چوتھا بڑا ویڈیو گیم ہے جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ تاہم اب اس گیم میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے کہ مسلمان کھلاڑی غضب ناک ہو گئے۔
موروکو ورلڈ نیوز کے مطابق گیم کے ایک موڈ میں "بت پرستی" کا ایک فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان پلیئر شدید غصے میں آگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر "ان انسٹال پب جی" کا ہیش ٹیگ سرفہرست جا رہا ہے۔
#uninstallPUBG For Islam
pic.twitter.com/KEklX3p7Fo— Shaan Tweet (@Shaantweet_) June 5, 2020
ٹوئٹر پر یہ ہیش ٹیگ کویت میں چوتھے، متحدہ عرب امارات میں پانچویں، اومان میں چھٹے اور اردن میں نویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ ترکی، پاکستان اور بھارت سمیت تمام ممالک سے مسلمان اس گیم کے اس فیچر پر شدید مشتعل ہیں اور لوگوں سے اس کے بائیکاٹ اور فونز سے اسے "ان انسٹال" کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ 'بھلے ہی یہ گیم شرک نہ ہو لیکن اس کا یہ فیچر شرک ہے اور کسی بھی مسلمان کو اب یہ گیم نہیں کھیلنی چاہیے۔'
Comments are closed on this story.